السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
سب سے پہلے ہم آپکو ہماری ویب سائٹ رئیل ہسٹری پر خوش آمدید کہتے ہیں!
ہماری پوسٹ پڑھیے اور انجوائے کیجیے!
منگولوں کی یورپ میں انٹری
باتو خان اور اس کے کئی آدمی بیٹل آف موہی سے پہلے ہنگری کے کیمپ کو مانیٹر کر رہے ہیں
یہ جنگ سن 1241ء میں ہوئی منگولوں نے پوری پلاننگ سے چکمہ دیتے ہوئے پانچ الگ الگ فوجوں کے ساتھ وسطی یورپ کے مشرقی حصے پر حملہ کیا۔ ان میں سے دو منگول فوجوں پولینڈ پر حملہ کیا تاکہ پولینڈ والی سائیڈ سے منگولوں پر اچانک حملہ نہ ہو جائے
ایک منگول فوج نے مشرقی یورپ کے جنوبی حصے ترانسل وانیہ پر حملہ کیا اور ان کی افواج کو بری طرح شکست دی
مرکزی فوج کو باتو خان اور لیجنڈ منگول جرنیل سبوتائی لیڈ کر رہے تھے انہوں نے مضبوطی دفاعی حصار میں سے گزرتی ہوئی ویرک نامی گزرگاہ سے ہنگری پر دلیرانہ حملہ کیا اور 12 مارچ 1241ء کو ہنگری کو عبرتناک شکست دی
آخری فوج کی قیادت باتو خان کا بھائی شیبان خان کر رہا تھا کنگ بیلا نے اپنی ذاتی نگرانی میں بہترین بیریرز لگوائے تاکہ منگولوں کی بڑھتی ہوئی رفتار میں کمی لائی جا سکے لیکن منگولوں نے اپنے خاص سپاہیوں کی مدد سے ان بیریر کو بھی ہٹایا اور تین دن کے اندر اندر ہنگری والوں کے سر پر پہنچ گئے
یورپی تاریخ دانوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے منگول کی اس تیز رفتاری کو لائیٹننگ کا خطاب دیا جس کی وجہ سے ہنگری والوں کو دفاع کی تیاریوں کیلئے مناسب وقت نہ مل سکا منگولوں کی طاقت کا سب سے بڑا راز ان کی رفتار تھی وہ دشمن کی تیاری سے پہلے ان کے گھر پہنچ جاتے تھے ۔
مزید دلچسپ و حیران کن واقعات جاننے کیلئے ہمارے ساتھ جڑیں رہیں ❤
شکریہ